ادارتی پالیسی
ہمارا عزم ہے کہ جو کچھ ہم شائع کریں وہ مفید، درست اور تازہ ہو، اور ہم آپ کو بتائیں کہ وہ کیسے تیار ہوا۔
ذرائع
قانونی اور طریقۂ کار سے متعلق معلومات ہم ان کے سرکاری ذرائع (سرکاری پلیٹ فارمز اور نگران اداروں) سے لیتے ہیں، عملی اعداد کے لیے قیمتوں کی پیشکشوں اور میدانی تجربے سے مدد لیتے ہیں اور ان کی تاریخ لکھتے ہیں۔ ہر رہنما کے آخر میں قابلِ کلک ذرائع کی فہرست ہوتی ہے۔
مصنوعی ذہانت کا استعمال
ہم منصوبہ بندی اور پہلا مسودہ لکھنے میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے مدد لیتے ہیں۔ کوئی متن خودکار طریقے سے شائع نہیں ہوتا۔ اشاعت سے پہلے ایک انسانی مدیر:
- ہر عدد، قانون اور طریقۂ کار کی اس کے سرکاری ماخذ سے تصدیق کرتا ہے، اور جس کی تصدیق نہ ہو سکے اسے حذف کر دیتا ہے۔
- عملی افادیت شامل کرتا ہے: موازنے کے جدول، کیلکولیٹرز، اعداد کے ساتھ مثالیں، یا عملی زندگی کے مشاہدات۔
- زبان اور وضاحت درست کرتا ہے، پھر جائزہ لینے والے کے نام سے رہنما کی منظوری دیتا ہے۔
ہم کیا نہیں کرتے
- ہم ذاتی تجربات یا تعریفی بیانات گھڑتے نہیں۔
- ہم وعدے یا ضمانتیں نہیں دیتے، اور ذاتی قانونی یا مالی مشورہ نہیں دیتے۔
- ادارتی مواد میں کسی ادارے یا پروڈکٹ کی تشہیر کے لیے کوئی معاوضہ قبول نہیں کرتے۔
تراجم
انگریزی اور اردو میں انٹرفیس، بنیادی صفحات اور ٹولز کا ترجمہ انسانوں نے کیا ہے۔ ہمارے رہنما عربی میں ہی رہتے ہیں؛ مشینی ترجمے کے لنکس سہولت کے لیے Google Translate فراہم کرتا ہے، اور معتبر متن عربی ہے۔
تجدید اور تصحیح
ہم رہنماؤں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے ہیں اور کسی بھی بنیادی تبدیلی پر «آخری تجدید» کی تاریخ بدل دیتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی غلطی ملے تو ہمارے رابطے کے صفحے سے لکھیں؛ ہم اسے درست کریں گے اور ضرورت ہو تو تصحیح کی نشاندہی بھی کریں گے۔
آخری تجدید: 29 اکتوبر 2026